Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

وکلاء کی ہنگامہ آرائی: اسلام آباد ہائیکورٹ،ماتحت عدالتیں آج بھی بند

اسلام آباد:چیمبرز گرانے پر وکلاء کی جانب سے اسلام آباد ...
اپ ڈیٹ 09 فروری 2021 12:28pm

اسلام آباد:چیمبرز گرانے پر وکلاء کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کے باعث ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں آج بھی بند ہیں۔

اسلام آباد میں وکیلوں کی جانب سے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں کی گئی ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑکے باعث آج بھی عدالتی نظام مفلوج ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے حکم پراسلام آباد ہائیکورٹ اورکچہری کی تمام عدالتیں تاحکم ثانی بند ہیں ،تمام کیسزکی کازلسٹ منسوخ کردی گئی ہے ۔

اسلام آبادہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں ہورہی،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر اور باہر سیکیورٹی سنبھالنے ہوئے ہے، اس کے علاوہ ریڈ زون اور سپریم کورٹ کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ داخلی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے جبکہ سپریم کورٹ کے مرکزی دروازے پر بکتر بند گاڑی کھڑی کردی گئی ہے۔

آج کسی کیس میں پیش رفت نہ ہو سکی، صبح پہنچنے والے سائلین کی بڑی تعداد مایوسی کے ساتھ واپس لوٹی ،کہتے ہیں یہاں معاملات سلجھانے والا کوئی نہیں اب پریشانی سب کیلئے بن گئی ہے۔

گزشتہ روز چیف جسٹس گلزاراحمد نے واقعےمیں ملوث افراد کیخلاف قانونی کاروائی کی ہدایت کی تھی ۔

چیف جسٹس بلاک میں توڑپھوڑپر21 وکلاء کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے،تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں دہشتگردی سمیت کئی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

Justice Athar Minallah

IHC

اسلام آباد

protest

court

Lawyers