Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کھاریاں چھاؤنی کا دورہ

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں چھاؤنی کا ...
شائع 09 فروری 2021 09:17am

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں چھاؤنی کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے سینٹرل کمانڈکی مشقوں کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کھاریاں چھاؤنی کا دورہ کیا،اس موقع پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے سینٹرل کمانڈکی جاری مشقوں کا جائزہ لیااورافسران سےملاقات بھی کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے عسکری منصوبہ سازوں کی جدت پسندی اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنائے جانے کو بے حد سراہا۔

ISPR

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa