Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ڈی ایم سے رابطوں کی باتیں مسترد کردیں

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان...
شائع 08 فروری 2021 03:04pm

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )سے رابطوں کی باتیں مسترد کردیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے پی ڈی ایم سے رابطوں کی باتیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور فوج کے رابطوں کے حوالے سے کچھ دنوں سے چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں،اس قسم کی قیاس آرائیوں کو بند ہونا چاہیئے، کسی قسم کا کوئی بیک ڈور رابطہ ہوا، اور نہ ہی بیک ڈور چینل استعمال کیا جارہا ہے،افواج پاکستان کا سیاست سےاس وقت کوئی تعلق نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ قیاس آرائی کرنے والے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، بغیر ثبوت یا بغیر تحقیق کے کسی کو بھی اس بارے میں بات نہیں کرنی چاہیئے،یہ بات کرنے والوں کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں اوردکھا دیں کہ کون کس سے بات کر رہا ہے، کون کس کو فون کر رہا ہے،

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخارنے کہا کہ پاک فوج سیکیورٹی ے حوالے سے اپنا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔

PDM

DG ISPR

Major General

Babar Iftikhar