Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک فوج کا چین کی فراہم کردہ کورونا ویکسین قومی مہم میں دینے کا فیصلہ

راولپنڈی :افواج پاکستان نے قوم کیلئے جذبہ ایثارکا مظاہر کرتے...
شائع 08 فروری 2021 01:36pm

راولپنڈی :افواج پاکستان نے قوم کیلئے جذبہ ایثارکا مظاہر کرتے ہوئے دوست ملک چین کی جانب سے فراہم کردہ کورونا ویکسین قوم کے مسیحاؤں کے نام کر دی، پاک فوج نے کورونا ویکسین قومی مہم میں دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کیلئے کورونا ویکسین فراہم کی گئی۔

مسلح افواج کیلئے کورونا ویکسین فراہم کرنے کی تقریب چین میں منعقد ہوئی، جس میں سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر بھی شریک ہوئیں۔

تقریب کے دوران دونوں ممالک کے فوجی حکام نے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے چینی آرمی کی طرف سے عطیہ کی گئی کھیپ قومی ویکسین مہم میں دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکو فراہم کی جائے گی ۔

تقریب میں پاکستان کے چین میں ڈیفنس اتاشی اور دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

china

ISPR

corona vaccine