Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن:نااہلی کیس خارج کرنے کیلئے فریال تالپور کی درخواست مسترد

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہلی کیس خارج کرنے ...
اپ ڈیٹ 08 فروری 2021 12:34pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہلی کیس خارج کرنے کیلئے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی درخواست مستردکردی ۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے فریال تالپور کی درخواست پر سماعت کی، رکن سندھ اسمبلی کی جانب سے وکیل بیرسٹر شیراز راجپوت پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے کیس بحالی کیخلاف فریال تالپور کی درخواست مسترد کر دی،الیکشن کمیشن کے 5رکنی کمیشن نے فریال تالپور نااہلی کیس میں پیپلزپارٹی کی رہنماءکی درخواست خارج کی۔

گزشتہ برس الیکشن کمیشن نے درخواست گزار ارسلان تاج کی عدم پیروی پر کیس خارج کر دیا تھا تاہم دوبارہ درخواست پر الیکشن کمیشن نے یہ کیس بحال کر دیا تھا، جس کیخلاف فریال تالپور نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے اثاثے چھپانے پر فریال تالپور نااہلی کیس کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

اسلام آباد

election commion

PPP

Faryal Talpur