Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرف 80 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کرنے والے روبوٹ تیار

جاپان کی کمپنی کاواساکی نے ایسا روبوٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے...
شائع 08 فروری 2021 11:55am
سائنس

جاپان کی کمپنی کاواساکی نے ایسا روبوٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مریض کی ناک اور حلق سے نمونے لے سکتا ہے اور صرف 80 منٹ میں نتیجہ بھی بتاسکتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان میں اولمپک گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں کورونا سے بچاؤ کے لیے بھی اقدامات کیئے جارہے ہیں جس کے تحت اسٹیڈیم میں آنے والے تماشیوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کے لیے ایک روبوٹ تیار کیا گیا ہے۔

یہ روبوٹ جاپانی کمپنی کاواساکی نے تیار کیا ہے جب کہ جاپان کے وزیر صحت نے آج ان روبوٹس کا معائنہ کیا اور ماہرین سے تفصیلات حاصل کیں۔ روبوٹ مصنوعی بازو کے ذریعے مریض کی ناک اور حلق سے نمونے لے سکتا ہے اور صرف 80 منٹ کے اندر نتیجہ بھی دیدے گا۔

یہ سسٹم 16 گھنٹوں میں 2 ہزار نمونوں کی پراسیسنگ کر سکتا ہے۔ یہ سسٹم دو حصوں پر مشتمل ہے، ایک مصنوعی بازو ہے جو ٹیسٹ کے لیے نمونے لیتا ہے اور دوسری لیب ٹیکنیک مشین ہے جس میں ٹیسٹ انجام دیا جائے گا۔

جاپانی وزیر صحت تامورا کا کہنا تھا کہ اولمپک گیمز کے دوران زیادہ سے زیادہ اور سبک رفتاری کے ساتھ کورونا ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے اس روبوٹ کی ایجاد بڑی کامیابی ہے۔

ان روبوٹس کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں ٹرکوں پر لاد کر کھیل کے میدانوں، تھیم پارکوں اور دوسرے عوامی مقامات پر پہنچائے جا سکتے ہیں جہاں کم وقت میں بڑی تعداد میں کورونا ٹیسٹ کرنا ممکن ہوگا۔

Japan

Covid Testing

Robot