Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک سال کی بلند سطح پر آگئی

بین الاقوامی معاشی سرگرمیوں میں بحالی کی توقعات اور پیداوار میں...
شائع 08 فروری 2021 10:19am
کاروبار

بین الاقوامی معاشی سرگرمیوں میں بحالی کی توقعات اور پیداوار میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک سال کی بلند سطح 60ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، کورونا کی ویکسین کے بعد سفری پابندیوں میں ممکنہ نرمی کے پیش نظر ایندھن کی طلب بڑھ رہی ہے۔

خام تیل کی عالمی منڈی میں قیتل ایک سال کی بلند سطح پر آگئی،لندن برینٹ کروڑ 60ڈالر امریکی خام تیل 57ڈالر47سینٹس فی بیرل ہوگیا۔

اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوارمیں کمی اورعالمی معاشی حالات میں بحالی کی امیدوں پرتیل کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔

کووڈنائنٹین کی ویکسین آنےسےدنیابھرمیں لاک ڈاؤن میں کمی اورسفری پابندیوں میں ممکنہ نرمی کے پیش نظرایندھن کی طلب بڑھ رہی ہے۔

اوپیک کو امید ہے کہ 2022تک تیل کی کھپت کوروناسےپہلےوالی سطح پر آجائےگی۔

oil price