خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے
وزیر آبپاشی لیاقت خٹک نے کہا کہان کی وزارت کوئی اور چلا رہا ہے، خان صاحب صرف پانچ منٹ دیں میں آپ کو پارٹی میں دراڑیں پیدا کرنے والوں اور اپنی وزارت میں حیثیت کے بارے میں بتاؤں گا۔
خینر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور ان کے بھائی صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کے درمیان بھی اختلافات شدید ہوچکے ہیں۔
صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک نے پیرسباق میں جلسہ عام میں کھل کر کہا کہ مجھے وزیر اعظم عمران خان پانچ منٹ کا وقت دیں تاکہ میں ان کو پارٹی میں انتشار پیدا کرنے والوں کے بارے میں آگاہ کرسکوں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کچھ لوگ دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بھائی موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ انتقامی کاروائیاں ہو رہی ہیں، ہمارے دوستوں کے تبادلے کئے جارہے ہیں، اپنی مرضی کے آفیسر لگائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوٹس لیں کہ ان کے محکمے میں وفاقی وزیر کیوں مداخلت کررہا ہے۔
Comments are closed on this story.