Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زمین لیز پر پولٹری فارمز اور زرعی مقاصد کیلئے دی گئی تھی، ناصر حسین

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا انسداد تجاوزات مہم کے حوالے سے...
شائع 07 فروری 2021 09:16am

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا انسداد تجاوزات مہم کے حوالے سے بیان کہا سپریم کورٹ کی ہدایت پر انسداد تجاوزات مہم جاری ہے۔ اب تک چار ہزار ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ملیر میں ہفتے کے روز ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی، زمین لیز پر پولٹری فارمز اور زرعی مقاصد کیلئے دی گئی تھی مگر زمین پر غیرقانونی طور پر فارم ہاؤسز بنالئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کسی سیاسی شخصیت کیخلاف نہیں تھی، وزیراعظم حلیم عادل شیخ کےفارم ہاؤس کےدستاویزات خود چیک کرلیں۔

Nasir Hussain Shah

Haleem Adil Sheikh