انگلش بلے بازوں نے بھارت کو ناک و چنے چبوا دیئے
چنئی: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلش بلے بازوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی گیند بازوں کو ناک و چنے چبوا دیئے۔ جو روٹ کی شاندار ڈبل سینچری، کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 8 وکٹوں پر 555 رنز بنالئے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے چنئی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بلے بازی کرتے ہوئے گزار دیا۔ جو روٹ کیریئر کے 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
انگلش ٹیم نے اب تک 2 روز میں 180 اوورز کھیل کر 555 رنز بنالئے۔ روٹ 218، سیبلی 87، اسٹوکس 82، پوپ 34، برنس 33 اور بٹلر نے 30 رنز بنائے جبکہ ڈوم بیس 28 اور جیک لیچ 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
بھارت کی جانب سے ایشانت شرما، جسپریت بمراہ، روی چندرن ایشون اور شہباز ندیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔