پاکستان نےگلیڈی ایٹرز ویسپا یوتھ اسکریبل کپ کےفائنل میں جگہ بنالی

کراچی: پاکستان نے گلیڈی ایٹرز ویسپا یوتھ اسکریبل کپ کے فائنل...
شائع 06 فروری 2021 09:06pm

کراچی: پاکستان نے گلیڈی ایٹرز ویسپا یوتھ اسکریبل کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں سری لنکا کے خلاف 14 کے مقابلے میں 22 گیمز سے فتح سمیٹی، علی سلمان میچ کے ہیرو رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گلیڈی ایٹرز ویسپا یوتھ اسکریبل کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ علی سلمان میچ کے ہیرو رہے، انہوں نے 6 میں سے 5 گیمز جیتے۔

دوسری جانب مونس خان نے بھی 5 میچز جیت کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اتوار کو فائنل میں پاکستان کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا، تھائی لینڈ نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی میزبانی میں مقابلے آن لائن ہورہے ہیں۔