Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف یوٹیوبرکرسٹین بیٹزمین نے اسلام قبول کرلیا

معروف جرمن وی لاگر اوریوٹیوبرکرسٹین بیٹزمین دائرہ اسلام میں...
شائع 06 فروری 2021 11:59am

معروف جرمن وی لاگر اوریوٹیوبرکرسٹین بیٹزمین دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

کرسٹین نے انسٹا گرام پر اپنے فالوورز کو بتایا کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے، جرمن یو ٹیوبر نے اس حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پراسلام قبول کرنے کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے۔

کرسٹین نے اسلامک سینٹرآف میامی میں اسلام قبول کیا ، اس موقع پر ان کی قریبی دوست پاکستانی اداکارہ زویا ناصر بھی کرسٹین کے ہمراہ تھیں۔

جرمن یوٹیوبرنے اپنے تاثرات بتاتے ہوئے اسلام کو امن پسند مذہب قراردیا۔

قبول اسلام کی تصاویرشیئرکرتے ہوئے کرسٹین نے لکھا ” میں نے یو ٹیوب دسمبر 2019میں شروع کیا تھا ، پاکستان میں ایک سال گزارنے کے دوران بہت سے ناقابل یقین لوگوں سے ملاقات کی جن سے دین اور طرزِ زندگی سے متعلق بہت کچھ سیکھا ”۔

کرسٹین کے مطابق ” یورپ میں ہمیشہ ہی اسلام کے بارے میں منفی باتیں سُنیں کیونکہ میں وہاں کبھی کسی مذہبی شخص سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ لفظ اسلام کو جنگ ودہشتگردی سے جوڑاجاتا تھا لیکن میں کبھی بھی ایک مذہبی شخص نہیں تھا تو مجھے پرواہ نہیں تھی کہ اسلام کے بارے میں لوگوں کا خیال کیا ہے”۔

انہوں نے کہا اسلام امن کا مذہب ہے جسے قبول کرنے کے بعد مجھے اپنے اندر ایک ناقابل بیان لیکن مثبت تبدیلی محسوس ہورہی ہے، اپنے اندرجو محسوس کررہا ہوں پہلے کبھی محسوس نہیں کی تھی۔

جرمن وی لاگر نے یہ بھی بتایا کہ ان کے سب اچھے دوست بھی مسلمان ہی ہیں۔

پاکستان میں زویا ناصر کے علاوہ بھی شوبزمیں کرسٹین کے بہت سے اچھے دوست موجود ہیں، زویا اپنے انسٹا گرام پر اکثر کرسٹین کے ساتھ پُرمزاح کیپشن کے ساتھ تصاویر شیئرکرتی رہتی ہیں۔

کرسٹین کے قبول اسلام پر زارا نور عباس، شام ادریس، زید علی ٹی، زویا ناصر سمیت بہت سی سیلبرٹییز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد کے پیغامات لکھے۔

Youtuber

Islam

Muslim