Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 272رنز بنا کرآؤٹ

راولپنڈی :جنوبی افریقا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز...
شائع 05 فروری 2021 03:01pm

راولپنڈی :جنوبی افریقا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 272رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں دوسرےروزقومی ٹیم نے 145رنز3کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی توپہلےبابراعظم اورپھر فوادعالم جلدآؤٹ ہوگئے،بابراعظم نے77اورفواد عالم نے 45رنزبنائے۔

فہیم اشرف جنوبی افریقی بولرزکےسامنےڈٹ گئے،رضوان،حسن علی اوریاسرشاہ کے ساتھ چھوٹی چھوٹی پارٹنرشپ لگا کر ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتےرہے۔

محمد رضوان18،حسن علی ،یاسر شاہ اور نعمان علی 8،8رنزبناسکے جبکہ فہیم اشرف نے ٹیسٹ کیرئیرکی چوتھی ففٹی بنائی،فہیم اشرف 78رنزبنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے انرچ نورجے نے شاندار بولنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 5 اور کیشومہاراج نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یاد رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور قومی ٹیم کے ابتدائی 3بلے باز صرف 22 رنز پر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد بابراعظم اور فواد عالم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔

faheem ashraf

2nd test match

PAKvSA