Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیری مایوس نہ ہوں، جدو جہد آزادی میں ساتھ کھڑے ہیں،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کشمیری مایوس نہ...
شائع 05 فروری 2021 12:11pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کشمیری مایوس نہ ہوں، کامیابی ضرور ملے گی، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ساتھ کھڑے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال قائم کئے ہوئے ہے،کشمیریوں نےجذبے سے بھارتی ناپاک عزائم کوناکام بنایا ۔

بھارتی بربریت کیخلاف قوم یک زباں ، کشمیر بنے کا پاکستان ،پاکستان سمیت آج دنیابھرمیں یوم یکجہتی کشمیرمنایاجارہاہے،ہر طرف سبز ہلالی پرچم اور کشمیر کے پرچم کی بہارہے، ملک بھرمیں تقریبات اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں،پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت ہمیشہ جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد میں دفترخارجہ سے وزیرخارجہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی،جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت وزرا ءنے بھی شرکت کی۔

آزاد کشمیر میں سائرن بجائے گے اور ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، بچوں اور بچیوں نے بھی اپنے بہن بھائیوں کیساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا، مظفرآباد آزادی چوک میں منقسم کشمیری خاندانوں نے بھی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی ، ترانے پیش کئے اور پرچم لہرا کر اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاریلی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی میڈیاکی مقبوضہ کشمیر میں داخلےپر پابندی ہے،آج پوری کشمیری قیادت قید ،پابندسلاسل اور وادی میں محصور ہے، کشمیریوں نے جذبے سے بھارتی ناپاک عزائم کوناکام بنایا،کشمیریوں کی جدوجہدآزادکی میں ان کےساتھ ہیں،کشمیریو ں کوبنیادی حقوق سےمحروم کیاجارہاہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال قائم کئے ہوئے ہے،کشمیریوں پرپیلٹ گن کااستعمال کیاجارہےہے،عالمی میڈیاآزادکشمیرمیں جہاں جاناچاہے جاسکتےہیں،وزیر اعظم کشمیرجاکرکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کریں گے،کشمیرکےمعاملےپرپوری قوم متحد ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کونشانہ بنارہاہے،کشمیر کےمسلےکواجاگرکرناہےاورزندہ رکھنا ہے،آج کشمیری محصورہیں،کشمیریوں کومذہبی آزادی بھی حاصل نہیں۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

Kashmir solidarity