Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی ٹیسٹ میں دوسرے روزپاکستان کا مایوس کن آغاز

راولپنڈی :راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کیخلاف...
شائع 05 فروری 2021 12:03pm

راولپنڈی :راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنالئے۔

جنوبی افریقا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روزکے کھیل کا آغاز پاکستان کیلئے مایوس کن انداز میں ہوا۔

قومی ٹیم نے 145رنز3کھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگزآگے بڑھائی، کپتان بابراعظم اپنے انفرادی اسکورمیں بغیرکسی اضافے کے کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 77رنزبنائے، فواد عالم بھی اپنے گزشتہ روزکے اسکورمیں 3رنزکے اضافے کے بعد 45کےاسکورپررن آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد فہیم اشرف اورمحمدرضوان نے محتاط اندازمیں اسکورکوآگےبڑھایالینب رضوان بھی 18رنز بنا کرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان ٹیم اب سے کچھ دیر پہلے تک نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنالئے، فہیم اشرف 40 اور حسن علی 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

2nd test match

PAKvSA