کشمیر میں انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، آرمی چیف
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہادر کشمیریوں کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام قابض بھارتی فورسزکے بدترین لاک ڈاؤن کا سامنا کررہے ، کشمیر میں انسانی المیےکوختم کرنےکا وقت آگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کیا ہے۔
“Salute 2 Kashmiris for their valiant struggle, braving gravest atrocities, human rights violations & lockdown in IIOJ&K under Indian occupation forces. Time 2 end this human tragedy & resolve #Kashmir issue as per aspirations of people of J&K & #UN resolutions”COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 5, 2021
آرمی چیف نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہادرکشمیریوں کوحق خودارادیت کی جدوجہدپرسلام پیش کرتے ہیں،کشمیری قابض بھارتی فورسزکے مظالم کے سامنے سینہ سپرہیں ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ کشمیری عوام قابض بھارتی فورسز کے بدترین لاک ڈاؤن اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں،اس انسانی المیےکوختم کرنےکاوقت آگیاہے، جموں و کشمیر کے مسئلے کو عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔
Comments are closed on this story.