Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 551,842 ہوگئی، 11,886اموات

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 05 فروری 2021 09:08am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد551,842ہوگئی جبکہ 11,886افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,302نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ51ہزار842ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ49 ہزار 498 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ59ہزار 705افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں68ہزار004،اسلام آباد میں41ہزار734،بلوچستان میں18ہزار844 ،گلگت بلتستان میں4913اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9144کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندہ سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید53مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 11886ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4059افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4840،خیبرپختونخوا میں 1941،اسلام آباد میں478،بلوچستان میں196اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث270 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ32ہزار454 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,903مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,684افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ07ہزار502مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران37ہزار020کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1302افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 81لاکھ22ہزار447افراد کے ٹیسٹ کےگ جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

corona test