Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتاہے،صدر عارف علوی

اسلام آباد:صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری بہن...
شائع 05 فروری 2021 09:02am

اسلام آباد:صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتاہے،کشمیریوں کےحق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے،بھارت نےکشمیرکی حیثیت تبدیل کرکےغیرقانونی اقدامات کئے،قابض بھارتی فوج کشمیرمیں اکثریت کواقلیت میں بدلناچاہتاہے،بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی مکمل حمایت کااعادہ کرتاہے،کشمیریوں کےحق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزرا شیخ رشید اورشبلی فرازکا کہنا ہے کہ آج پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے ہرفورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے،ہندوستان کے فاشسٹ چہرے کو بے نقاب کیا ہے،7دہاہیوں سے لیکن ایک کروڑمظلوم کشمیری دنیا کاضمیر جاگنے کے منتظر ہیں،آج غاصب ہندوستان کیخلاف عملی اقدامات کا وقت آ چکا ہے،دنیاذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاشسٹ ہندوستان کو آج اگر کشمیریوں سمیت دیگر اقلیتوں کیخلاف ظلم سے نا روکا گیا تو خطے میں بد امنی پیدا ہوگی،کشمیریوں کو ظلم وجبر سےمزید قید نہیں رکھا جا سکتا، انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں گے،آج نہیں توانشاءللہ کل ضرورہندوستان سے آزادی مظلوم کشمیریوں کا مقدر ہے۔

ان کا کہناتھا کہ آج کےدن پاکستانی کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئے تجدیدعہد کرتےہیں،مسلمانوں کو ہندوستان میں مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،5 اگست2019کےیک طرفہ اقدام نے 5فروری کی اہمیت اوربڑھادیا ہے،عالمی دنیا کوکشمیر میں ہونےوالےانسانیت سوزمظالم کا نوٹس لینا ہوگا۔

اسلام آباد

President

Kashmir solidarity

Arif Alvi

Message