Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

استعفے منہ پر مارنے والے آج منہ کی کھارہےہیں،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ استعفےمنہ...
شائع 04 فروری 2021 02:20pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ استعفےمنہ پرمارنےوالے آج منہ کی کھارہےہیں،یہ لانگ مارچ کریں،ہم لانگ مارچ سےنہیں ڈرتے،اب کسی کو ترمیمی بل پر بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ اپوزیشن کو اسمبلی روایات کا خیال نہیں، کوئی تمیز نہیں، یہ کوئی طریقہ نہیں اسمبلی کارروائی بلڈوزکرنےنہیں دیں گے،اگراپوزیشن بات کرنا چاہتی ہے تو بات سننا بھی ہوگی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف دوہرے معیار کا مظاہرہ کررہےہیں،یہ وکٹ کی دونوں اطراف کھیلنےکےخواہشمند ہیں،مراد سعید بات کرے تو واک آوَٹ کرجاتے ہیں،راجاپرویزاشرف کوکہاتھاکہ 26ویں آئینی ترمیم اہم معاملہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اپوزیشن والےخریدوفروخت کےعادی ہیں،عوام آج ان کےچہروں کو پہچان رہی ہے،آزادامیدوارخریدوفروخت سےسینیٹ کےممبر بن جاتےہیں،شفاف انتخابات کیلئےالیکٹورل سسٹم میں تبدیلی چاہتےہیں،آرٹیکل63میں ترمیم کا بل بھیجاگیاہے،یہ پارلیمانی کےتقدس کی بات کرتےہیں،آج یہ خود ہی پارلیمان کےتقدس کو پامال کررہےہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب سینیٹ میں کرپٹ لوگ آئیں گےوہ کیاعوام کےمفادکا خیال کریں گے،ہم نےسینیٹ میں رشوت لینےوالےاپنے20ارکان کیخلاف کارروائی کی،اوپن بیلٹ ان کےمیثاق جمہوریت میں بھی شامل تھا،آج یہ پیچھے ہٹ رہےہیں اس پر عمل نہیں کرنا چاہتے۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن والوں کی قول و فعل میں تضاد ہے،ہم بوسید ہ نظام ختم کرکے بہتر نظام لاناچاہتےہیں،یہ تواستعفےدینےکیلئےآئےتھےاور پھرراتوں رات کیا ہوا،استعفےمنہ پرمارنےوالے آج منہ کی کھارہےہیں،یہ لانگ مارچ کریں،ہم لانگ مارچ سےنہیں ڈرتے،اپوزیشن کا مینارپاکستان پر پٹاخہ بج گیا،لاکھوں لاگ لانےکادعویٰ کرنےوالےچند ہزاربھی نہ لاسکے۔

PDM

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد