Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی ٹیسٹ :پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری...
اپ ڈیٹ 04 فروری 2021 02:50pm

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے،پاکستان نے اب تک 3وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بنالئے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

قومی ٹیم کا اوپننگ کا مسئلہ اس ٹیسٹ میں بھی حل نہ ہوسکا، عمران بٹ 15 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جبکہ عابد علی بھی صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ سابق کپتان اظہر علی نے کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی۔

ٹاپ آرڈر کی ناکامی اور 22 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابراعظم اور فواد عالم ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محتاط انداز میں اسکور بورڈ کو آگے بڑھارہے ہیں۔

پاکستان نے چائے کے وقفے تک 3وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بنالئے، کپتان بابر اعظم 77 اور فواد عالم 42رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کیشو مہاراج نے 2 اور اینرچ نورٹ جے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

2nd test match

PAKvSA