کیا آپ جانتے ہیں روزانہ کتنے صارفین فیس بک استعمال کرتے ہیں؟
فیس بک کی جانب سے گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں روزانہ کتنے صارفین دنیا کی سب سے مشہور ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہیں۔
فیس بک کی جانب سے جاری دلچسپ اعدادوشمار میں کہا گیا ہے گزشتہ سال چوتھی سہ ماہی میں آمدنی میں 33 فیصد اضافہ ہوا جو اٹھائیس ارب ڈالرز تک ریکارڈ کی گئی جبکہ اس میں کمپنی کا منافع 11 ارب ڈالر تھا جو 2020ء کے مقابلے میں ترپن فیصد بڑھ چکا ہے۔
سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے جاری ڈیٹا میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کے دوران کمپنی نے بہت ترقی کی کیونکہ لاک ڈاؤن میں پھنسے لوگوں نے ایک دوسرے کیساتھ رابطے کیلئے سوشل میڈیا کو ذریعہ بنایا۔
دوسری جانب میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام جیسی ایپ نے بھی نئے ریکارڈ بناتے ہوئے دنیا بجر میں مقبولیت حاصل کی۔
اعدادوشمار کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت ان ایپس پر صارفین کی تعداد تین ارب تیس کروڑ سے زائد رہی۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں لگ بھگ دو اعشاریہ چھ ارب صارفین ان ایپس کو استعمال کرتے ہیں۔
Comments are closed on this story.