امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ٹویٹ نے بھارتیوں کو رسوا کر ڈالا
نریندر مودی کی سربراہی میں رسوائی بھارت کا مقدر بن گئی، کسانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر دنیا بھر میں آوازیں اٹھنے لگیں۔
بھارتی سرکار کیخلاف کسانوں کا احتجاج جاری، دنیا بھی محنت کشوں کی آواز سے آواز ملانے لگی۔ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کررہے؟ اُنہوں نے ساتھ ہی سی این این کی خبر بھی منسلک کی۔
ریحانہ کے ٹوئٹ کے بعد بھارتیوں کو آگ لگ گئی اور وزارت خارجہ کو بھی بیان دینا پڑگیا۔ سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے ریحانہ کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیدیا۔
فالگن شاہ نے ریحانہ کی زلفی بخاری کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے اسے ثبوت قرار دیا۔
منوج جوشی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحانہ سے سوال کیا کہ کیا آپ بھی کسان رہنما ہیں؟
اُدھر بھارتی حکومت نے کسانوں کو روکنے کیلئے دہلی کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔
Comments are closed on this story.