Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم کی مشروط استعفےکی پیشکش بےمعنی ہے،یوسف رضا گیلانی

کراچی :سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم...
شائع 03 فروری 2021 12:24pm

کراچی :سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے،قانونی ماہرین کی رائے کی روشنی میں سینیٹ اورضمنی انتخابات میں حصہ لیا ،وزیر اعظم عمران خان کی مشروط استعفے کی پیشکش بے معنی ہے۔

کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی اوردیگر کیخلاف ٹڈاپ کرپشن کے 26مقدمات کی سماعت ہوئی۔

یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری پر سماعت 9مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ایک ہی الزام پر 26مقدمات بنا ئے گئے ، وعدہ معاف گواہوں کو جیل میں ہونا چاہیئے لیکن وہ اس کیس میں باہر ہیں ،عدالت سے کہا ہے کوئی ایک کا فیصلہ کریں تاکہ اسے چلایا جائے ۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے، قانونی ماہرین کی رائے کی روشنی میں سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لیا، وزیر اعظم عمران خان کی مشروط استعفے کی پیشکش بے معنی ہے،کرپشن اور دولت لوٹنے کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم استعفے اپنے فیصلے کے تحت دے گی، ہماری تحریک ٹھنڈی نہیں ہوئی یوم کشمیر ہوگا اور حیدرآباد میں جلسہ بھی ہوگا ،مسلم لیگ نون کی میزبانی میں کشمیر میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا۔

PDM

karachi

PPP

Yousuf Raza Gilani

court