Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوری میں سیمنٹ کی فروخت میں 16فیصد سے زائد اضافہ

کراچی :جنوری میں سیمنٹ کی فروخت میں 16فیصد سے زائد اضافہ ہوا،...
شائع 03 فروری 2021 10:36am
کاروبار

کراچی :جنوری میں سیمنٹ کی فروخت میں 16فیصد سے زائد اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ 43لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی، رواں مالی سال 7ماہ میں سیمنٹ کی فروخت میں 16اور برآمد میں 10فیصد اضافہ ہوا۔

ملک بھر میں تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئےسیمنٹ کی طلب اورفروخت میں اضافہ ہوا،آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق جنوری میں سیمنٹ کی فروخت میں 7لاکھ ٹن اضافہ ہوا۔

گزشتہ ماہ 43لاکھ30ہزارٹن سیمنٹ فروخت ہوئی تاہم برآمدمیں ایک لاکھ13ہزارٹن کمی ہوئی ،جنوری میں صرف 6لاکھ94ہزارٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا۔

رواں مالی سال 7ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3کروڑ 33لاکھ ٹن رہی،جو گزشتہ مالی سال 7ماہ کی نسبت 16فیصد زائد ہے،اس دوران برآمد بھی 10فیصد بڑھ کر 57لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔

karachi