Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سےمزید 56 افراد چل بسے، 1,384 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید...
اپ ڈیٹ 03 فروری 2021 02:31pm

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 56افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 1,384نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11,802ہوگئی جبکہ549,032افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,384نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد5 لاکھ49ہزار032ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ48 ہزار270ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ58ہزار 793افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں67ہزار589،اسلام آباد میں41ہزار561،بلوچستان میں18ہزار836 ،گلگت بلتستان میں4910اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9073کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید56مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 11802ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4033افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4806،خیبرپختونخوا میں 1923،اسلام آباد میں475،بلوچستان میں196اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث267 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ33ہزار184 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,016مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,509افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ04ہزار046مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران35ہزار460کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1384افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 80لاکھ41ہزار254افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

corona vaccine

corona test