Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کم عمر بچوں سے زیادتی ،سرعام پھانسی کا بل منظور

سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے بچوں اور بچیوں کیساتھ زیادتی کے کیس...
شائع 02 فروری 2021 11:18pm

سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے بچوں اور بچیوں کیساتھ زیادتی کے کیس میں سر عام پھانی کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

تاہم حکومتی اراکین کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔کمیٹی اجلاس میں رحمان ملک نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایسے ظالم مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔سینیٹر شہزاد وسیم نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسسز میں سرعام پھانسی کے بل کی مخالفت کی۔

بچوں کے ساتھ زیادتی کا بل اکثریت رائے کیساتھ منظور کرلیا گیا ہے۔ اس موقعے پر رحمان ملک نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایسے ظالم مجرموں کو سخت سزا دی جائے،

سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ زیادتی کے کیسسز میں پہلے ہی دو آرڈیننس آ چکے ہیں ، تاہم شہزاد وسیم نے زیادتی کے کیسسز میں سرعام پھانسی کے بل کی مخالفت کی۔