Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: فائرنگ کے 2 واقعات میں 6 افراد جاں بحق

کراچی میں رات گئے فائرنگ کے 2واقعات میں 2خواتین سمیت 6افراد جاں...
اپ ڈیٹ 02 فروری 2021 12:43pm

کراچی میں رات گئے فائرنگ کے 2واقعات میں 2خواتین سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے ،ایک واقعے سے قبل خاتون نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں مقتولین کو دیکھا جا سکتا ہے۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 4افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ انکل سریا اسپتال کے قریب پیش آیا، فائرنگ سے خاتون مسکان اورصدام موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔

پولیس کے مطابق جاں ہونے والوں میں عامرخان اورریحان شاہ شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق خاتون مسکان ٹک ٹاک پروڈیوبنا کرشیئرکرتی تھی، حملے سے قبل بھی خاتون نے ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں مقتولین کو دیکھا جا سکتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے اسپتال کے قریب افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، چاروں افراد کو گاڑی کے اندر ہی گولیاں ماری گئی۔

پولیس کے مطابق جائے حادثہ سے نائین ایم ایم پستول کے نو خول ملے ہیں، گاڑی کے پچھلے شیشے پر گولیوں کے نشان موجود ہیں واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کرلی گئی ہے، ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل اور رکشہ میں گاڑی کا پیچھا کر رہے ہیں، ویڈیو میں فائرنگ کے وقت اسپتال کے عملے کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب بوٹ بیسن میں نجی بینک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار لڑکااورلڑکی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچی اوردونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کیا ، مقتولہ لڑکی کی شناخت عینی اورلڑکے کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق مقتولین کاآپس میِں کیارشتہ تھا اورجائے وقوعہ پرکیا کررہے تھے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے ،جائے حادثہ سے تیس بور پستول کے 6خول ملے ہیں ۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں مقتول عدنان کے والد شفیع اللہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ۔

مقتول کے والد کے مطابق مقتولہ خاتون ان کی رشتے دار نہیں ہے، جاں بحق عدنان کی میت کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے عدنان کا تعلق کوہاٹ گمبٹ سے ہے ۔

karachi