Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پلوامہ حملہ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہوا، بھارتی آرمی آفیسر

پلوامہ حملہ ایک افسوسناک واقعہ تھا مگر جب یہ حقیقت آشنا ہوئی کہ...
شائع 02 فروری 2021 10:10am

پلوامہ حملہ ایک افسوسناک واقعہ تھا مگر جب یہ حقیقت آشنا ہوئی کہ یہ اٹیک مجاہدین نے نہیں بلکہ بھارتی حکومت کا منصوبہ تھا تو یہ افسوس اور بھی بڑھ گیا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی خاطر مودی سرکار نے اپنے ہی بے گناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

اس فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے کئی حقائق سامنے آچکے ہیں، مگر حال ہی میں بھارتی آرمی کے جوانوں کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جن میں سے ایک جوان خوب زور و شور سے اس حملے کا الزام موجودہ بھارتی حکومت کے تھوپ رہا ہے۔

نوجوان نے اپنا نام چترویدی بتایاہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملہ حکومت نے کروایا کیونکہ اس راستے میں بہت سارے چیک پوسٹ تھے مگر اچانک سے وہ ساری چیک پوسٹ ہٹا لی گئی تھیں۔ اس بات کی جانچ کرائی جائے کہ چیک پوسٹ کیوں ہٹائے گئے تھے۔ چیک پوسٹ ہٹانے کا آرڈر کس نے دیا تھااور کیوں۔

بھارتی فوج کے اس جون نے کہا کہ جب ہر حوالے سے تحقیق ہو رہی ہے تو اس حوالے سے کیوں نہیں کہ چیک پوسٹ ہٹانے کا آرڈر کس شخص نے دیا تھا۔

بھارتی فوجی وردی میں ملبوس شخص نے مودی سرکار اور ارنب گوسوامی کا نام لیتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ یہ اٹیک دہشت گردوں نے نہیں بلکہ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہوا کیونکہ حکومت نے وہ چیک پوسٹ ہٹائے اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت یہ حملہ کرایا گیا۔

یہ 14فروری 2019 کی بات ہے جب دہشت گردوں نے بھارتی آرمی آفیسر کی وین پر حملہ کیا اور 40 کے قریب نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ بھارت نے فوری طور پر اس حملے کا الزام پاکستان کے سر تھوپ دیا اور دو ہفتوں کے اندر پاکستان پر اٹیک کیا ، اس اٹیک میں بھارت کو ایسی منہ کی کھانا پڑی کہ آج تک ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ پاکستان نے پلوامہ اٹیک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

لیکن جب بھارت تحقیقات کرنے کے بجائے جنگ کی طرف جانے لگا تو پاکستان بھی اپنا دفاع کرنے کے لیے تیار ہو گیا تھا اور وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہم ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں، تاہم بعدازاں پاکستانی حکومت نے ثبوت کے ساتھ اس اٹیک کو فالس فلیگ آپریشن ڈیکلیئر کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے من گھڑت حملہ کیا جو کہ دہشت گردوں نے نہیں بلکہ بھارت نے خود ہی اپنے جوان افسروں کو مار ڈالا تھا۔

یہ بات آج ثابت بھی ہو گئی ہے کیونکہ بھارت آرمی کے جوان خود ہی اس حقیقت سے پردہ اٹھا رہے ہیں کہ مودی حکومت نے کیسے یہ فالس آپریشن کیا تھا۔

Indian Army

New Delhi

Arnab Goswami