Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک ہاتھ میں مشروِب مغرب، دوسرے ہاتھ سے کیچ کی زبردست ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آسٹریلیا کے ایک کرکٹ گراؤنڈ کی ویڈیو خوب وائرل...
شائع 02 فروری 2021 09:12am

سوشل میڈیا پر آسٹریلیا کے ایک کرکٹ گراؤنڈ کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔ جس میں میچ کے دوران ایک نوجوان نے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

بات صرف ایک ہاتھ سے کیچ پکڑنے کی نہیں بلکہ اس کے دوسرے ہاتھ میں "مشروبِ مغرب" سے بھرا گلاس بھی تھا۔ مشروب ڈولا بھی نہیں اور کیچ بھی پکڑا گیا۔ اس مہارت پر نوجوان کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔

آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی بگ بیش لیگ ٹین کے ایک میچ میں تماشائی کی جانب سے ایک ہاتھ سے پکڑے جانے والے کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو کو بگ بیش لیگ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ”اولڈ میٹ کا کیچ!“ کے عنوان سے پوسٹ کیا گیا ہے جسے دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر کمنٹیٹر مارک ہاورڈ نے بھی اس یادگار لمحے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس نوجوان کی تعریف کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا ایک کرکٹ پرستار میچ دیکھنے کے دوران ایک ہاتھ میں مشروب کا گلاس تھامے کھڑا تھا کہ اچانک ایک زرو دار شاٹ لگی اور نوجوان نے بال کو اپنی طرف آتا دیکھ کر دوسرے ہاتھ سے بآسانی اسے کیچ کرلیا۔

اس دوران وہاں موجود دوسرے تماشائی نے بھی چھلانگ لگا کر اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا، اس موقع پر لوگوں نے نوجوان کی اس مہارت کو خوب سراہا۔

ویڈیو میں موجود نوجوان جس کی شناخت ٹام کے نام سے ہوئی ہے، وائرل ہونے والی ویڈیو سے بہت جلد ہی اسے سوشل میڈیا پر بھی شہرت مل گئی اور صارفین اس کے اس کارنامے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کرکٹ گراؤنڈ میں موجود کسی شائق کو انوکھے کام کی وجہ سے شہرت ملی ہو بلکہ اس سے پہلے بھی کئی انہونے واقعات ہو چکے ہیں جن کے نتیجے میں گمنام لوگوں کو خوب شہرت ملی ہے۔

آج سے کچھ عرصہ قبل ایک پاکستانی نوجوان کا کرکٹ میچ کے دوران کامران اکمل کے کیچ چھوڑنے پر حیرت انگیز ری ایکشن بھی خوب وائرل ہوا تھا کہ جس نے غصے اور حیرت کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے چہرے کے نقوش سے ناگواری کا تاثر دیا تھا۔

تاہم اب ٹام کو بھی حیرت انگیز طریقے سے کیچ پکڑنے پر خوب شہرت مل رہی ہے۔

Cricket Australia

Big Bash League