Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

مہنگائی کنٹرول کرنےکااختیار صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے پاس ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے...
شائع 01 فروری 2021 02:01pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کا اختیار وزیراعظم نہیں،صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے پاس ہے،ملک میں 18ویں ترمیم کی وجہ سے بہت سے مسائل ہیں،حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

اسلام آبادمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئے وفاقی وزیرفوادچوہدری کا کہنا تھا کہ حکومتوں کووکلاء اورصحافیوں سےپنگانہیں لینا چاہیئے،حکومتوں کووکلا ءاورصحافیوں سے بنا کررکھنی چاہیئے،31جنوری کو لوگوں کا خیال تھا انقلاب آجائےگا،میں نے کہا تھا یہ پرانی تنخواہ پرکام کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم کب تک حکومتیں بنانےاورگرانےمیں لگےرہیں گے،اٹھارویں ترمیم کی وجہ سےکئی مسائل ہیں،وفاق کے پاس کوئی اختیارہی نہیں، بجٹ کا60فیصدصوبوں کےپاس چلاجاتاہے ،مہنگائی کنٹرول کرنےکا اختیاروزیراعظم کےپاس نہیں،مہنگائی کنٹرول کرناوزرائےاعلیٰ کا کام ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بجلی کے بل صرف پنجابی دےرہےہیں اورکوئی نہیں دیتا،گندم پرسبسڈی صرف پنجاب دے رہا ہے ،ملک میں حالات کی ذمہ داری صوبوں پرہے۔

fawad chaudhry

اسلام آباد

Federal Minister for Science and Technology