Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جا چکے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب کا کہنا ہے کہ...
شائع 01 فروری 2021 02:01pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب کا کہنا ہے کہ استعفی دینے کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد اب عمران خان کو ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جا چکے ہیں، پٹرول، آٹا چینی دوائی گیس، بجلی چور عمران مافیا کرپشن اور کمشن کا نشان بن چکا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب کا کہنا ہے کہ 6 ووٹوں کی بنیاد پر سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسلط کیا گیا، پیٹرول، آٹا چینی دوائی گیس، ایل این جی، بجلی چور عمران مافیا ظلم، کرپشن اور کمیشن کا نشان بن چکا ہے، ڈھائی سال میں ریکارڈ 14000 ارب ڈالرقرض لیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام سے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا ٹی وی سے پتہ چلنے کا مذاق کیا جاتا تھا، اب وہی عمران خان کے ساتھ ہونے والا ہے، آٹا چینی ، فارن فنڈنگ میں ملوث سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنے گھر جانے کی اطلاع اب ٹی وی سے پتہ چلے گی۔

ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ عوام پر ظلم کرکے ٹی وی سے پتہ چلنے کا مذاق کرنے والے سلیکٹڈ وزیر اعظم کو اپنی رخصتی کا اب ٹی وی سے ہی پتہ چلے گا، مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم کو پتہ چلے گاکہ ان کے ظلم کی حکومت عوام نے گرا دی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ پر سلیکٹڈ وزیراعظم پریشان ہیں کیونکہ اتحادی اور ارکان ساتھ چھوڑ چکے ہیں، اب اس لئے چیخیں نکل رہی ہیں کیونکہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، کمشن خور ہی سلیکٹڈ عمران خان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکے گا۔

pm imran khan

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb

spoksperson