Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مہنگائی میں کمی کیلئے ہماری کوششوں کےبہترین نتائج سامنے آرہےہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا...
شائع 31 جنوری 2021 02:22pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں کمی کیلئے ہماری کوششوں کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں، اپنی معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کنٹرول رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی شعبے کے حوالے سے مزید اچھی خبریں آرہی ہیں،مہنگائی میں کمی کی ہماری کوششیں بہترین نتائج لارہی ہیں،قیمتوں کےاعشاریہ اورمہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پی آئی اور بنیادی افراط زر ہماری حکومت کے قیام سے بھی پہلے والی سطح پر آگئے ہیں، میں نے اپنی معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کنٹرول رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

جنوری میں مہنگائی میں اضافےکی شرح کم ہوکر 5.7فیصدپرآگئی،اسد عمر

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ افراط زر میں کمی ہو رہی ہے، جنوری میں مہنگائی میں اضافےکی شرح کم ہوکر 5.7فیصدپرآگئی۔

وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی شرح کم ہورہی ہے،افراطزرپی ٹی آئی حکومت سے قبل 5.8فیصدتھالیکن آج یہ کم ہوکر 5.7فیصدپر آگیا۔

دوسری جانب مہنگائی سے ستائے شہری سخت پریشانی سے دوچار ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی صرف زبانی جمع خرچ تک ہے، آٹا، چینی، گھی، تیل، دال، سبزی کوئی چیز سستی نہیں۔

سرکاری اعدادوشمارکےمطابق دسمبرمیں افراط زرکی شرح7.9فیصدتھی جو کم ہوکر جنوری میں 5.7فیصد رہ گئی۔

pm imran khan

asad umar

اسلام آباد

Economic