Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر نے 152اشیاءکی درآمد پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کردی

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے152اشیاءکی درآمد پر...
شائع 31 جنوری 2021 11:38am
کاروبار

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے152اشیاءکی درآمد پر 2فیصداضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کردی،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،خام مال،مشینری اور دیگراشیاءشامل ہیں۔

معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث صنعتی خام مال، آئوڈین، سلفر،جوتے سازی کلئے مشینری سمیت 152اشیا ءکی درآمد پرعائد 2فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی،ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نےقومی ٹیرف پالیسی2019سے2024کےتحت152ٹیرف لائنوں پراضافی2 فیصدکسٹم ڈیوٹی ہٹانےکی منظوری دی تھی۔

اسلام آباد

FBR

Import