Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کا اداکارہ نیلوبیگم کی وفات پراظہار افسوس

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اداکارہ نیلوبیگم کی وفات...
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2021 10:59am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اداکارہ نیلوبیگم کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شان سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی اورمرحومہ کی مغفرت اورلواحقین کیلئےصبرجمیل کی دعاکی۔

یاد رہے کہ معروف اداکار شان کی والدہ نیلو بیگم کافی عرصے سے کینسر کےمرض میں مبتلا تھیں اور وہ گزشتہ روز 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں تھیں۔

نیلو بیگم 29 جون 1945 کو پنجاب کے شہر بھیرہ میں پیدا ہوئیں اور 1974میں ریاض شاہد سے رشتہ ازواج میں منسلک ہوئیں۔

نیلو بیگم نے اپنے فنی کیریئر میں دوشیزہ، عذرا، زرقا، بیٹی، ڈاچی اور جی دار جیسی یادگار فلموں میں کام کیا جبکہ اداکارہ نیلو بیگم کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا شاہدگوندل کےانتقال پر اظہارافسوس

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہدگوندل کےانتقال پرافسوس کااظہارکیا ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شاہدگوندل پارٹی کےوفادارکارکن تھے،شاہدگوندل سیاسی مافیاکیخلاف ہمارے ساتھ کھڑےرہے، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

pm imran khan

اسلام آباد