Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کے سینئیر رہنماؤں کو بھرے جلسے میں "سیاسی سبکی" کا سامنا

سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ن لیگ کے سینئر...
شائع 31 جنوری 2021 09:37am

سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کو سرعام سیاسی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

وزیر آباد میں ورکرز کنوینشن میں سینئر لیگی رہنماوں رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال نے خصوصی شرکت کی۔ اس دوران ن لیگ کے مقامی رہنما اسٹیج پر آئے اور اعلان کیا کہ وہ آج سے پارٹی کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ادریس سیاپل نامی لیگی رہنما پی پی 51 سے ن لیگ کا ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہاں تھے۔ تاہم پارٹی کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے لیگی رہنما نے سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں پارٹی کو خیرباد کہنے کا اعلان کر کے انہیں سیاسی شرمندگی سے دوچار کر دیا۔

دوسری جانب این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کی کیمپین میں تیزی آنے کے بعد کئی لیگی رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں محمود ساہی اور چوہدری زاہد ساہی ایڈووکیٹ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کی حمایت کا اعلان کیا۔

Ahsan Iqbal

Rana Sanaullah