Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو لیک کردی

حریم شاہ نے ایک بار پھر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی...
شائع 31 جنوری 2021 09:11am

حریم شاہ نے ایک بار پھر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے کی ویڈیو لیک کر دی۔

حریم شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مفتی قوی لڑکی کو گلے لگائے ڈانس کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے پارٹی لائٹس اور بیک گراؤنڈ پر لگی موسیقی کی دھن پر مفتی قوی لڑکی کو باہوں میں لیے ڈانس کر رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے اور دیگر انکشافات سے بھرپور متنازع ویڈیوز سامنے آئیں تھیں لیکن اب ایک بار پھر حریم شاہ نے مفتی قوی کی ویڈیو لیک کر دی ہے۔

اس معاملے کے بعد حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے۔ اس بارے مفتی قوی کا کہنا تھا کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کر رہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔

Hareem Shah

Mufti Abdul Qavi

Leak Video