Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ کیلیے تیار کردہ دوسرے ٹائپ 054 فریگیٹ کی چین میں لانچنگ کی تقریب

پاک بحریہ کے لیے بننے والے دوسرے ٹائپ 054 کلاس فریگیٹ کی لانچنگ کی...
شائع 30 جنوری 2021 12:24pm

پاک بحریہ کے لیے بننے والے دوسرے ٹائپ 054 کلاس فریگیٹ کی لانچنگ کی تقریب چین میں منعقد ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کموڈور اظفر ہمایوں نے کہا کہ ان جہازوں کی شمولیت پاکستان کے بحری دفاع اور حربی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کرے گی۔

انہوں نے عالمی وبا کورونا کے باوجود ہوڈونگ ژونگوا شپ یارڈ اور چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے اس پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کرنے پر اُن کی محنت اور جذبے کو سراہا۔

ٹائپ 054 فریگیٹ پاک بحریہ کے بیڑے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جہاز ہوں گے جن میں جدید ترین سطح آب، زیر آب اور فضائی ہتھیاروں کے سسٹم نصب ہوں گے، یہ جہاز الیکڑانک وارفیئر، فضائی و سمندری سرویلنس اور ایکوسٹک سنسرز سے لیس ہیں جو کہ کمبیٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے آپس میں جڑے ہیں۔

یاد رہے کہ پاک بحریہ نے چار ٹائپ 054 A/P فریگیٹ کا معاہدہ 2017 میں کیا تھا، تمام جہاز اپنے طے شدہ منصوبے کے مطابق فراہم کیے جا رہے ہیں۔

Pakistan Navy