Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو7وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی :پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7وکٹوں سے شکست دے...
شائع 29 جنوری 2021 02:46pm

کراچی :پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7وکٹوں سے شکست دے دی،قومی ٹیم نے 2میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4روز میں نمٹ گیا۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقا کی ٹیم 245رنز پر آؤٹ ہوئی،یاسرشاہ نے 4اور نعمان علی نے 5وکٹیں لیں۔

پاکستان نے 88رنز کا آسان ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، اظہر علی 31اور فواد عالم 4رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان بابر اعظم 30 ،عمران بٹ 12 اور عابد علی نے 12رنز بنائے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

karachi

national stadium

test match

PAKvSA