Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی وزیر فواد چوہدری نااہلی کیس پیر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نااہلی...
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2021 02:31pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نااہلی کیس پیر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی،جس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نااہلی کیس کی سماعت بھی شامل ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو درخواست پر سماعت کریں گے ۔

عدالت نے درخواست میں فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن کو پہلے ہی نوٹس جاری کر رکھے ہیں ، درخواست میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست گزارکی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیالہذافواد چوہدری صادق اور امین نہیں رہے، فواد چوہدری کو آئین کے آرٹیکل 62 (ون)ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

IHC

fawad chaudhry

اسلام آباد

Federal Minister for Science and Technology