Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا 2 لاکھ کورونا ویکسین منگوانے کا اعلان

اسلام آباد:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے 2 لاکھ کورونا...
شائع 29 جنوری 2021 02:10pm

اسلام آباد:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے 2 لاکھ کورونا ویکسین منگوانے کا اعلان کردیا۔

ملک میں بڑھتے کورونا کیسزاورکورونا ویکسین کے معاملے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ویکسین منگوانے کا اعلان کردیا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم نے 2لاکھ کورونا ویکسین منگوانے کا آرڈردے دیا ہے، عوام کو وباء سے بچانے کیلئےذاتی خرچے پر ویکسین منگوائی ہے،ویکسین ابتدائی طورپرسینیٹرز اورپارلیمنٹیرینز کو لگائی جائےگی،ارکان سینیٹ اور عملےکے بعدباقی لوگوں کو ویکسین لگانےکیلئے اقدامات اٹھائےجائیں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ لوگ مررہے ہیں ،پریشان ہیں کہ ویکسین کیلئے کہاں جانا چاہیئے ،حکومت چاہے توپیپرارولز کے بغیر ہی ویکسین منگوائی جاسکتی ہے۔

Saleem mandviwala

اسلام آباد

corona vaccine

Deputy Chairman Senate