Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کی امیرقطر سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطرکا دورہ کیا،جہاں...
شائع 29 جنوری 2021 10:51am

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطرکا دورہ کیا،جہاں انہوں نے امیرقطر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور نائب وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون پربات چیت ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ قطر کے 2روزہ دورے پر ہیں، جہاں سربراہ پاک فوج نے احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کیڈٹس کو دی جانے والی تربیت کے معیار کو سراہا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قم رجاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی ،نائب وزیراعظم اوروزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ )غنیم بن شاہین سے بھی ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون پر بات چیت ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ علاقائی سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا جبکہ پاکستان اورقطر نے دفاعی تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے پربھی اتفاق کیا۔

ISPR

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa