Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنرسندھ کی کتےکوسرکاری گاڑی میں گھمانےاورپروٹوکول دینےکی خبروں کی تردید

کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کتے کو سرکاری گاڑی میں گھمانے...
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2021 12:18pm

کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کتے کو سرکاری گاڑی میں گھمانے اور پروٹوکول دینے کی خبروں کی تردید کردی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سرکاری گاڑی میں کتے کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کتے کو پروٹول دینے کی خبر جھوٹی اور غلط ہے،اس گاڑی میں میری فیملی جارہی تھی، گاڑی میں میری بیٹی اور اہلیہ تھیں ،جن کی سیکیورٹی کیلئے پولیس موبائل ساتھ تھی۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ اس طرح کسی کی فیملی کی ویڈیو بنانا بری حرکت ہے،فیملی پیچھے ہوئی تاکہ ان کی ویڈیو نہ بنے،میری فیملی کے ساتھ پولیس کی موبائل چلتی ہے، کتا موجود ہے تو یہ کوئی اتنا بڑا اشو نہیں ہے، جو صاحب ویڈیو بنارہے تھے وہ کرپٹ حکومت کا حصہ ہیں۔

karachi

Governor Sindh

imran ismail

vehicle