پاکستان میں کورونا سےمزید 64 افراد چل بسے، 1,910 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 64افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 1,910نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11,514ہوگئی جبکہ 539,387افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کےدوران ملک بھر میں مزید1,910نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد5 لاکھ39ہزار387ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ43 ہزار683ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ55ہزار 805افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں66ہزار198،اسلام آباد میں41ہزار076،بلوچستان میں18ہزار788 ،گلگت بلتستان میں4906اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8931کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندہ سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید64مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 11514ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3957افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 4661،خیبرپختونخوا میں 1870،اسلام آباد میں472،بلوچستان میں193اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث259 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ33ہزار295 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,147مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,371افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 4لاکھ94ہزار578مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران40ہزار821کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1910افراد میں تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 78لاکھ04ہزار935افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.