Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن امتحانات سے متعلق درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن امتحانات سے متعلق درخواست نمٹا...
شائع 27 جنوری 2021 01:35pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن امتحانات سے متعلق درخواست نمٹا دی، عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے حکم میں کہا کہ یہ معاملہ ایچ ای سی کا ہے، عدالت اس میں کچھ نہیں کرسکتی۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت آن لائن امتحانات لینے کا حکم دے اور فیصلے تک یونیورسٹی کو کارروائی سے روکے۔

جس پر جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دئیے کہ آپ کا متعلقہ فورم توایچ ای سی ہے، آپ نے ایچ ای سی سے رجوع کیوں نہیں کیا؟

جسٹس بابرستار نے کہا کہ معاملہ ایچ ای سی کا ہے، عدالت کچھ نہیں کرسکتی۔

Islamabad HighCourt

HEC