باچا خان یونیورسٹی میں ڈریس کوڈ سے متعلق اہم فیصلے
مانسہرہ کے بعد باچا خان یونیورسٹی کے اکیڈمک اجلاس میں یونیورسٹی...
مانسہرہ کے بعد باچا خان یونیورسٹی کے اکیڈمک اجلاس میں یونیورسٹی میں ڈریس کوڈ سے متعلق اہم فیصلے کر لئے گئے، طالبات اور اساتذہ کیلئے یونیورسٹی میں مختصر کپڑے پہننے اور بناؤ سنگھار پر پابندی عائد کردی گئی۔
طالبات کے لئے کالے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے عبائے کے ساتھ اسکارف پہننا لازمی قرار دیدیا گیا، جبکہ مرد استاد اور طالبعلموں کے جینز پہننے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔
یونیورسٹی کی جانب سے طلبا و طالبات کے ساتھ گھومنے پھرنے پر پہلے سے پابندی عائد ہے۔
Dress Code
مقبول ترین
Comments are closed on this story.