Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بد عنوانی کو دیکھ کر نیب آنکھیں بند نہیں کرسکتا، چیئرمین نیب

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بد عنوانی...
شائع 26 جنوری 2021 03:02pm

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بد عنوانی کو دیکھ کر نیب آنکھیں بند نہیں کرسکتا،پورے ملک میں کہیں نظرنہیں آیا کہ اربوں ڈالر کہاں خرچ ہوا، تاجروں کے مفادات اولین ترجیح ہے،فون کر کے طلب نہیں کیا جائے گا، ضرورت پڑی تو چائے پر میں خود بلاؤں گا،کسی سرمایہ دار سے نہیں پوچھا سرمایہ کہاں سے آیا،منی لانڈرنگ یا کرپشن پر سوال ضرور ہوگا۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اسلام آباد چیمبرآف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کہاں خرچ ہوئے کہیں نظرنہیں آئے ، حکومتیں آتی جاتی ہیں لیکن ریاست قائم رہتی ہے اورنیب ریاست کیلئے کام کررہا ہے، ہمارے ایک ہاتھ میں کشکول ہے، ہم اربوں کے قرض دارہیں۔

چیئرمین نیب نے تاجروں کے مفادات کا خیال رکھنا اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کاروباری کو فون کرکے طلب نہیں کیا جائے گا اگرضرورت پڑی تو چائے پر میں خود بلاؤں گا،پالیسی بنانےمیں نیب کا کردارتھا اور نہ ہوگا۔

جاویداقبال نے مزید کہاکہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن وامان بحال ہوا، سازگار ماحول سے ہی سرمایہ کاری آتی ہے ،اصل بزنس مین کی جانب نیب آنکھ اٹھاکربھی نہیں دیکھتا،اگرڈکیت ہےتونیب قانون کے مطابق کیس دیکھتاہے،تاہم حقیقی بزنس مین اور ڈکیت میں واضح فرق ہوتا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ معیشت مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا،کسی سرمایہ دار سےنہیں پوچھا کہ سرمایہ کہاں سےآیا،منی لانڈرنگ یا کرپشن پرسوال ضرورہوگا،سرمایہ داروں کی وجہ سے عوام کو روزگارملتاہے،سرمایہ کاروں کی شکایات کا ازالہ کریں گے،ملک اربوں ڈالرزکامقروض ہے۔

جاوید اقبال نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کا عہدہ عوام کی خدمت کیلئےہے،نیب نے487ارب روپے ریکورکئےہیں،1235کیسزعدالتوں میں زیرسماعت ہیں،1235کیسزمیں سے ایک کیس بھی بزنس مین کا نہیں ۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے عوام سے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سوچ سمجھ کرنے کی اپیل کردی۔

اسلام آباد

NAB chairman

Javed Iqbal