Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک گاڑی سے اسلحہ اور گولیاں برآمد

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران مشکوک گاڑی...
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2021 12:25pm

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، اے ایس ایف نے ملزمان حمزہ اور شفقت کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف )نے اسلام آباد ایئر پورٹ میں چیک پوسٹ پر کارروائی کی،گاڑی کی تلاشی کے دوران ایک ایس ایم جی گن، 5درجن گولیاں، 54ایس ایم جی کی میگزین، 12 بور گن، گولیاں اور دو میگزین برآمد کی ہیں۔

اے ایس ایف نے ملزمان حمزہ اور شفقت کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔

ASF

Weapons