Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم نے5فروری کو ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )نے 5فروری کو ہونے...
شائع 26 جنوری 2021 11:56am

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )نے 5فروری کو ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا ، اب راولپنڈی کے بجائے مظفرآباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پنڈال سجایا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی درخواست پر پی ڈی ایم نے 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفرآباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر اور شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں یوم یکجہتی کشمیر پنڈی کی بجائے کشمیریوں کے ساتھ منانے کی تجویز دی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

PDM

PDM JALSA

اسلام آباد

Muzaffarabad