بھارتی ری پبلک ڈےپریڈ میں ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آرہےہیں،وزیرخارجہ
اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارتی ری پبلک ڈے پریڈ میں ٹینک نہیں ٹریکٹرنظر آرہے ہیں ، بھارت میں مسلمان ،بنگالی، دلت کوئی محفوظ نہیں ،بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہورہا ہے،بھارت اسی رویے کے باعث تیزی سے اپنے پڑوسی ممالک سے دور ہو رہا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم سیاہ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ یومِ سیاہ کے طور پرمنایا جا رہا ہے، آج دنیا بھرمیں کشمیری سراپا احتجاج ہیں،آئین کے تحت کشمیریوں کو دیا گیا تشخص چھین لیا گیا ۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ آج بھارتی ری پبلک ڈے کی پریڈ میں ٹینک نہیں ٹریکٹرنظر آرہے ہیں ،آج دلی میں ہندوستان کے کسان مارچ کررہے ہیں، بھارت میں آج اقلیتیں خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں،آج بھارت میں مسلمان ،بنگالی، دلت کوئی محفوظ نہیں، بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالےقوانین کا نفاذ ہورہا ہے۔
شاہ محمودقریشی نے مزید کہاکہ بھارت سرکار کی منفی پالیسیوں کے باعث بھارت کی معیشت کی صورتحال بگڑچکی ہے، بھارت میں سیکولرازم دبتا ہوا اور ہندوتوا سوچ ابھرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، بھارت کے رویے سے سارے پڑوسی نالاں ہیں، نیپال،چین،بنگلہ دیش سب کے ساتھ بھارت کا رویہ بدلاہوا ہے ،بھارت اسی رویے کے باعث تیزی سے اپنے پڑوسی ممالک سے دور ہو رہا ہے۔
Comments are closed on this story.