Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیری دنیا بھر میں یوم سیاہ منارہے ہیں

نئی دہلی :بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیری دنیا بھر میں یوم سیاہ...
شائع 26 جنوری 2021 10:42am

نئی دہلی :بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیری دنیا بھر میں یوم سیاہ منارہے ہیں،مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، جگہ جگہ بینرز آویزاں ہیں، بھارتی فوج نے مظاہرے روکنےکیلئے چپے چپے پر اہلکار تعینات کردیئے۔

بھارتی یوم جمہوریہ پر دنیا بھر کے کشمیریوں یوم سیاہ منارہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہے،سری نگر، پلواما، شوپیاں سمیت متعدد علاقوں میں جگہ جگہ بھارتی یوم جمہوریہ کے جشن کے بائیکاٹ کے پوسٹرز آویزاں ہیں۔

کشمیری بھارتی جارحیت کیخلاف آواز بلند کررہے ہیں،خوفزدہ بھارتی فوج نے وادی میں پابندیاں بڑھادیں ،وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا،چپے چپے پر ناکے ہیں،سری نگر میں اضافی نفری تعینات کردی گئی جبکہ ڈرون سے نگرانی کی جارہی ہے،گاڑیوں کی تلاشی بھی جاری ہے۔

حریت رہنماؤں کی اپیل پر گھروں، دکانوں اور عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرا دیئے گئے ہیں۔

بھارت نے کشمیریوں سے ہر حق چھنت رکھا ہے،مشعال ملک

دوسری جانب کشمیری رہنما ءمشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے،نام نہادجمہوری ملک بھارت کا یوم جمہوریہ دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ کے طور پر منارہےہیں۔

ادھربھارت نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو جیلوں میں قیدکررکھاہے،بدنام زمانہ تہاڑجیل میں قید یاسین ملک کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

New Delhi

Indian Republic Day

black day